ت*بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ، پنجاب کے رہائشی 2 مغوی کراچی سے بازیاب

ٌپولیس اور ملزمان کے مقابلے میں 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برأمد کرلیا گیا

اتوار 7 اپریل 2024 17:50

Q کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر اغواء کیے گئے پنجاب کے رہائشی 2 افراد کو کراچی سے بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیل کے مطابق کراچی میں اے سی ایل سی اور سی پی ایل سی کی جناب سے کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں سائٹ ایریا میں 2 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا، اس موقع پر پولیس اور ملزمان میں مقابلہ ہوا جس میں 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے بتایا کہ ملزمان نے شہری سے آن لائن رابطہ کیا اور بیرون ملک بھیجنے کیلئے 35 لاکھ روپے میں معاملات طے ہوئے، ملزمان نے شہریوں کو اٹلی بھیجنے کا جھانسہ دے کر فنگر پرنٹ کیلئے سرگودھا سے کراچی بلایا جس کے بعد ملزمان نے پنجاب سے آئے ہوئے 2 شہریوں کو بہادر آباد کی حدود سے اغوائ کیا، جن کی رہائی کے لیے ان کے اہل خانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا، دباو? ڈالنے کے لیے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو بھی اہل خانہ کو بھیجی گئی۔

(جاری ہے)

ادھر راولپنڈی سے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مالی فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا، جس کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالرؤف کی ہدایات پر انسپیکٹر بدر شہزاد کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوئی۔