uناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا

ژ*یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی رپورٹ میں کیا گیا،سکیورٹی ذرائع

اتوار 7 اپریل 2024 17:50

uناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا
۹اوسلو،راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا، یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔دفاعی سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کا ایک اور ثمر حاصل کرلیا، ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا، یہ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی۔گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلباء اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آرہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے تھا لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمینٹ میں نہیں ہے۔اس سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور ہمارے طلباء کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔