معیشت کی بہتری میں ہی ملکوں کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے،میاں زاہد حسین

پاکستان کی بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری میں اپنی بیش بہاخدمات انجام دے رہی ہے، زبیر طفیل کاروبار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرناوقت کی ضرورت ہے،پاکستان بزنس اریناکے افطار ڈنرسے خطاب

اتوار 7 اپریل 2024 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) پاکستان بزنس اریناکی جانب سے کاروباری شخصیات کے اعزازمیں اسلامک چیمبر آف کامرس میں افطار ڈنرکا اہتمام کیاگیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاں زاہد حسین اور زبیر طفیل نے کہاکہ معیشت کی بہتری میں ہی ملکوں کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے، پاکستان کی بزنس کمیونٹی اس سلسلے میں اپنی بیش بہاخدمات انجام دے رہی ہے، وطن عزیز کے استحکام اورسلامتی میں کردار اداکرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کا اللہ کریم کا اپنے بندوں کے لئے عظیم تحفہ ہے، اس ماہ مقدس میں انسان امن ،محبت اور بھائی چارے سے معاشرے کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کاروباری شخصیات کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ محنت میں ہی عظمت ہے ، انسان اپنے اپنے شعبے میں محنت کرتارہے اور اپنے کاروبار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے تاکہ بیرونی مارکیٹ میں بھی جگہ پاسکے ۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی پر شخصیات کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔