آج ضلع بھر میں متوقع چاند رات کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 8 اپریل 2024 17:07

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2024ء ) آج ضلع بھر میں متوقع چاند رات کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عید کی آمد سے قبل پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں کو روانگی کے باعث ریلوے اسٹیشن‘ جنرل بس اسٹینڈ‘ ویگن اڈوں پر مسافروں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا انتظامیہ کی جانب سے عید کی آمد کے پیش نظر کرایوں کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس‘ سیکرٹری آر ٹی اے‘ ہائی وے پولیس‘ موٹروے پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر زائد کرایہ وصول کرنے کے علاوہ اوور لوڈنگ کرتا پایا گیا اس کے کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ تمام ٹرانسپورٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔