میاں اسلم اقبال کی 18 مقدمات میں ضمانت منظور

پیر 8 اپریل 2024 21:18

میاں اسلم اقبال کی 18 مقدمات میں ضمانت منظور
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اسلم اقبال کی 18 مقدمات میں ضمانت 10 مئی تک منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز خان صابی نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے گرفتاری کا خدشہ ہے، اسے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے راہداری ضمانت دی جائے۔پشاور ہائیکورٹ نے میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔