Live Updates

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن کے وفد کی ملاقات

پیر 8 اپریل 2024 22:03

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر سے محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت کنٹری ہیڈ بی ایم جی ایف مائیکل گیلوے نے کی جبکہ وفد میں ڈاکٹر سیدہ راشدہ اور ڈاکٹر ارتضی شامل تھے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوآرڈینیٹر خضرافضال بھی موجود تھے۔

صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان کی جانب سے لاہور میں پولیو ویکسنیشن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ لاہور میں گزشتہ سات ماہ میں انسداد پولیو کے اہداف 68 فیصد سے 85 فیصد تک حاصل کرلئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ہیلتھ سیکٹر مضبوط بنانا اولین ترجیح یے۔

(جاری ہے)

پنجاب کو پولیو سے پاک کرنا، وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے موثر منصوبہ بندی درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کی پولیو امیونائزیشن کے لئے ٹرانزٹ پوانٹس پر کاونٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا کہ لاہور میں شفیق اباد اور خان کالونی میں پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔بی ایم جی ایف کے کنٹری ہیڈ مائیکل گیلوے نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔بی ایم جی ایف وفد نے لاہور میں کامیاب پولیو مہم چلانے پر محکمہ صحت کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات