Live Updates

پی ٹی آئی کا چئیرمین وڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے غیرآئینی انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا ایوان میں موجودگی تک چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ، وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے۔ اعلامیہ کورکمیٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اپریل 2024 19:07

پی ٹی آئی کا چئیرمین وڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے غیرآئینی انتخاب کا بائیکاٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2024ء) پی ٹی آئی کورکمیٹی نے چئیرمین وڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے غیرآئینی انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ کورکمیٹی میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا ایوان میں موجودگی تک چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ، وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں تحریک انصاف کور کمیٹی نے جیل انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو بانی چئیرمین عمران خان کے میڈیکل چیک اپ سے روکنے کی شدید مذمت کی۔ عدالت سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیکل چیک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا نوٹس لینے اور ڈاکٹر عاصم کو ان کا طبی معائنہ کرنے کی اجازات فراہم کرنے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

کور کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف جوڈیشل کونسل میں دائر کردہ ریفرنس کی شدید مذمت کی۔ کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف مس کنڈکٹ کا ریفرنس ججز کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کی حکومتی کوششوں کا ایک حصہ  ہے، عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا انکشاف کرنے والے معزز جج صاحبان کو دھمکی آمیز خطوط کی ترسیل کے بعد ایک مخصوص جج کے خلاف مِس کنڈکٹ کا ریفرنس عدلیہ مخالف منظم منصوبے کا شاخسانہ ہے۔

چیف جسٹس اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو براہِ راست اور بِالْواسطَہ ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئےاس منظم مہم کے ذمہ داران کا تعین کریں۔ کور کمیٹی نے چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے غیر آئینی انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا، خیبر پختونخوا کے سینیٹرز نے ایوان میں موجودگی تک چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹ میں وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران بانی چئیرمین عمران خان، وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کی شدید مذمت کی۔ عدالت سے جیل انتظامیہ کی جانب سے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور چوہدری پرویز الہیٰ کو ملاقات کے آئینی حق سے محروم کرنے کا نوٹس لینے کی استدعا کی۔

9 اپریل کو رجیم چینج آپریشن کے دو سال مکمل ہونے پر پاکستانی قوم پرامن انداز میں باہر نکلے، پاکستانی قوم پرامن طریقے سے باہر نکل کر اپنے ہر دلعزیز قائد عمران خان سے اظہارِ یکجتی کیلئے پاکستان او ر پی ٹی آئی کا پرچم لہرائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات