پشاورہائیکورٹ کا ٹرانسپیرنسی ا نٹرنیشنل پاکستان کو 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم

پیر 8 اپریل 2024 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی 2023 کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے 19 فروری کو محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا دیا۔ جاری فیصلہ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلہ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو سالانہ رپورٹ میں غیر موجود ڈیٹا شامل کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرنے اور 24 اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور ہائیکور ٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے سے ایسا تاثر نہ لیا جائے کہ کوئی آزادی رائے کے اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے بلکہ عدالت موثر، تحقیقاتی، درست ریسرچ کی حواصلہ افزائی کرتی ہے جو اداروں اور عوام کے لئے مفید ہوں۔