/مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ معمولی مضبوط رہا جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوطی کی جانب بڑھتا رہا

پیر 8 اپریل 2024 21:35

غ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ معمولی مضبوط رہا جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوطی کی جانب بڑھتا رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی کی قیمت فروخت 278.15روپے سے گھٹ کر278 روپے پر آگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر7پیسے گھٹ کر279.65روپے کی سطح سے گھٹ کر279.58روپے رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر15پیسے کی کمی سی301.06روپے رہ گئی جبکہ7پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت351.39 روپے رہی۔سعودی ریال 8پیسے گھٹ کر 73.90روپے رہا اور یو اے ای درہم4پیسے کم ہو کر75.92روپے رہ گیا۔#

متعلقہ عنوان :