ي*بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولوگر اؤنڈ) میں ہوگا

پیر 8 اپریل 2024 21:35

fکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولوگر اؤنڈ) میں ہوگا، نماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائیگی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی سمیت اسلامی ملکوں کے سفارتکار، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، مختلف سماجی وسیاسی رہنما اور معززین شہر کی ایک بڑی تعدادگلشن جناح (پولوگر اؤنڈ) میں نماز عید ادا کرے گی، ترجمان بلدیہ عظمی کراچی علی حسن ساجد کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات کے مطابق پولو گراؤنڈ میں عیدالفطر کے اجتماع کے لئے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں، یہ شہر میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع ہے، اس موقع کی مناسبت سے بلدیہ عظمیٰ کراچی پولوگراؤنڈ میں اسلامی دنیا سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف مسلم ممالک کے پرچم لگائے جارہے ہیں، عید گاہ کے اطراف صفائی ستھرائی کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں کو بھی نمازیوں کے لئے باسہولت اور بہتر بنایا جا رہا ہے، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، عید کی نماز کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے وضو کے انتظامات کے ساتھ عیدگاہ کے اطراف صفائی ستھرائی اور جراثیم کش اسپرے بھی کیا جائے گا۔

#