ش*حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہی: بلیغ الرحمان

ژ*گورنر پنجاب سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کی ملاقات

منگل 9 اپریل 2024 07:30

ةلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عدنان خالد بٹ نے آج یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نائب صدر نے گورنر پنجاب کو صنعت و تجارت کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صنعتی ترقی سے ملک میں سماجی اقتصادی ترقی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی ہے جس سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان خالد بٹ نے گورنر پنجاب کو صنعت کو درپیش مختلف مسائل بشمول توانائی بحران، اوور بلنگ، مصطفی آباد اور قصور کے قریب انڈسٹریل ایریا میں صفائی کی ناقص صورتحال سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے تاجر برادری کو درپیش مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔