متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 16.75 درہم اضافہ

منگل 9 اپریل 2024 09:50

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات میں مسلسل دوسرے ہفتے سونے کے نرخوں میں 16.75 درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں ایک ہفتے میں مختلف قیراط کے گولڈ نرخوں میں 9 سے 11 درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دو ہفتے کے دوران سونے کی فی گرام قیمت 16.75 درہم تک پہنچ گئی۔24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 11.5 درہم اضافے سے 282 درہم تک پہنچ گئی۔ 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 10.75 درہم اضافے سے 261.25 درہم ریکارڈ کی گئی۔21 قیراط ایک گرام کی قیمت 10.25 درہم کے اضافے سے 252.75 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 9 درہم اضافے سے 216.75 درہم تک پہنچ گئے۔