صوبہ پنجاب میں 12 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے، محکمہ موسمیات

منگل 9 اپریل 2024 15:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم گرم،خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم 12 اپریل سے لاہور،فیصل آباد ،ساہیوال اور ملتان ڈویژنز میں بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 19 فی صد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 86 فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 107،فداحسین ہاوس129،سی سی آر پی آفس 93،ٹھوکر نیاز بیگ 95،یو ایم ٹی95،ریونیو سوسائٹی 102 اور پاکستان انجینئر نگ سروسز میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔