وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ،عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی

منگل 9 اپریل 2024 16:00

وزیراعظم شہباز شریف  اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے مابین ٹیلیفونک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان منگل کوٹیلیفونک رابط ہوا جس میں انہوں نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق دونوں راہنمائوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی قطر کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا ۔

(جاری ہے)

دنوں راہنمائوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کااعادہ کیا ۔امیر قطر نے بھی گرمجوشی سے وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے قطر کے امیر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جو امیر نے قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ۔گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تمام باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔