اکثریت کے فیصلے مسترد نہیں کیے جاتے ، مل بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 9 اپریل 2024 16:23

اکثریت کے فیصلے مسترد نہیں کیے جاتے ، مل  بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اکثریت کے فیصلے مسترد نہیں کیے جاتے ، جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے کسی کے یک طرفہ فیصلے مسلط نہیں کئے جا سکتے، مذاکرات اور مل بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ،ہم کسی افراتفری اور فتنہ کا آل کار نہیں بنے گے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لئے کریں ۔ایک شخص یا ذاتی مفاد کے لئے کیے جانیوالے فیصلوں کی حمایت نہیں کرینگے ۔ یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جاسکتے۔