Live Updates

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سب کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس

منگل 9 اپریل 2024 16:35

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سب کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈرز کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیرخزانہ مجتبی شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبران جبکہ ہوم سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سیکورٹی)، ایڈیشنل آئی جی(سپیشل برانچ)ذوالفقار حمید، ڈی جی(پی پی اینڈ پی ایس) محمد شاہد اقبال و دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ 16 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لاتے ہوئے11 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری نے کہا کہ اس حوالہ سے نادرا، ضلعی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات