وزیراعظم شہباز شریف کو ملالہ یوسفزئی کا خط، لڑکیوں کی تعلیم کی ضرورت پر زور

حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، ملالہ یوسفزئی

منگل 9 اپریل 2024 17:19

وزیراعظم شہباز شریف کو ملالہ یوسفزئی کا خط، لڑکیوں کی تعلیم کی ضرورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے خط کے ذریعے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد اور لڑکیوں کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔اپنے خط میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

ملالہ نے اپنے خط میں کہا کہ گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی، ملالہ فاؤنڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کیے۔خط میں لکھا گیا کہ پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کررہا ہے، چاہتے ہیں پاکستان تعلیم پر جی ڈی پی کا خرچ 4 فیصد تک بڑھائے۔ملالہ نے خط میں لکھا کہ حکومت اپنے پہلے 100 دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔