وزیراعظم کا امیرقطرسے ٹیلیفونک رابطہ، تجارتی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ

شہباز شریف کا قطر کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

منگل 9 اپریل 2024 17:23

وزیراعظم کا امیرقطرسے ٹیلیفونک رابطہ، تجارتی تعلقات کے فروغ کے عزم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے قریبی برادرانہ، تجارتی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم نے قطر کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔