اہلیان کراچی کے نفوس قدسیہ کو اہل حدیث علماء کرام کے مبارکباد کے پیغامات

منگل 9 اپریل 2024 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) قیة السلف و دینی بزرگ شخصیت مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی (مرکزی امیر جماعت ) ، پروفیسر محمد سلفی ، علامہ عبداللہ ناصر رحمانی (رئیس الجامعہ المعھد السلفی گلستان جوہر کراچی ) ، علامہ محمد ابراہیم بھٹی (رئیس المعھد الشیخ بدیع الدین الاسلامی ) ، الشیخ پروفیسر عثمان صفدر ( مدیر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹرDHA، فیز 4کراچی ) ، مفتی خلیل الرحمن لکھوی (مدیر اعلیٰ معھدالقرآن الکریم )، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر، مفتی خلیل الرحمن (جامع مسجد عمر بن عبدالعزیز DHAفیز 7کراچی ) ، ٹی وی اینکر پرسن و ممتاز عالم ِ دین الشیخ قاری خلیل الرحمن جاوید ، مفتی صہیب شاہد دہلوی (رئیس قرآنک اسلامک سینٹر کراچی )، علامہ عبدالخالق فریدی ، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی (سیاسی مشیر اور مبلغ عالم دین جماعت غرباء اہل حدیث کراچی ) ، مفتی عبدالغفار سامی ، مفتی محمد انس مدنی (ناظم اعلیٰ جماعت غرباء اہل حدیث )، شیخ القرآن والحدیث قاری ابراہیم جونا گڑھی ، الشیخ مولانا عبدالحنان سامرودی ، الشیخ کاشف نسیم دل کشاء (رئیس و مدیر اذان اسلامک انسٹی ٹیوٹ )، الشیخ طٰہٰ احمد پاشا (چیف ایگزیکٹیو بروج اسلامک انسٹی ٹیوٹ ) ، الشیخ حماد امین چاولہ ، الشیخ سعید احمد شاہ (صدر منتظمہ کمیٹی جامع مسجد سعد بن ابی وقاص )، الشیخ محمد یوسف کشمیری (مدیر الجامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال کراچی ) جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان کے مرکزی اراکین میڈیا کمیٹی حشمت اللہ صدیقی ، عمران احمد سلفی اور مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت نے پاکستا ن کی4 2کروڑ عوام اور خصوصاً کراچی کے نفوس قدسیہ کو عید کے موقع پر عید کی (IN ADVANCE)مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام عید میں کہا کہ ہم سب نے جس طرح ماہ صیام کے مقدس ماہ مبارک میں اور بخشش ومغفرت کے آخری عشرے میں جس فراخ دلی اور انہماک سے رب تعالیٰ کی عبادت و ریاضت ، تلاوت کلام پاک ، نفلی عبادت اور قیام اللیل کو اپنا معمول بنائے رکھا اب عید کے بعد بلکل اسی طرح پنج وقت نماز و دیگر عبادات میں سبقت لیجاناہمارا معمول بن جا نا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام مسالک کے علماء کرام اور اہل حدیث علماء کرام سے با لمشافہ گفتگو اور مشاورت کر کے جب آپ مالی وسائل کی زکوٰة ، فدیہ ، صدقہ فطردینی مدارس کی کفالت کرنے کے لیے میدان عمل میں آجائیں گے ۔حاملین اورزکوٰة کے عاملین کو اپنی زکوٰة ادا کریں تاکہ آپ کی جسمانی اور روحانی کیفیات میںقلبی سکون آسکے ۔