کراچی، 91دنوں میں 22 ہزار 627 بڑی وارداتوں کا انکشاف

منگل 9 اپریل 2024 22:48

کراچی، 91دنوں میں 22 ہزار 627 بڑی وارداتوں کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) سی پی ایل سی رپورٹ میں کراچی میں 91 دنوں میں 22 ہزار 627 بڑی وارداتوں کا انکشاف سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی نے رواں سال کے پہلے 3 ماہ کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ 91دنوں میں 22 ہزار 627 بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ 3ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 59 شہری جان سیگئے اور مارچ کے اختتام تک ڈکیتی مزاحمت پر 7 سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ نے کہا کہ 3 ماہ میں373 کاریں، 15ہزار968 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئی جبکہ 91دنوں میں 6 ہزار 102 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔سی پی ایل سی کے مطابق اغوا برائے تاوان کے 5 ،بھتہ خوری کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر مختلف واقعات میں 154 شہری قتل ہوئے۔جنوری میں 7 ہزار 865 فروری میں 7 ہزار 364 وارداتیں ہوئیں جبکہ مارچ کے مہینے میں 7 ہزار 539 وارداتیں رپورٹ کی گئی۔