عید کی تعطیلات کے دوران منشیات کے خلاف والدین بچوں کی کونسلینگ کریں۔ سید ذوالفقار حسین

منگل 9 اپریل 2024 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) منشیات کے خلاف تربیت فراہم کرنے والے ادارے ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب نے عید کی تعطیلات پر خفیہ پارٹیوں میں نشہ کے استعمال اور سڑکوں پر پڑے نشئی افراد کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا۔کہ عید پر ہونے والی تعطیلات پر معمول سے 20 فیصد منشیات کا استعمال بڑھ جاتا ہے عید کی تعطیلات پر خفیہ پارٹیوں میں کوکین شراب، کرسٹل آئس، ایس ٹی سی، ایل ایس ڈی، ہیروئن اور چرس کا استعمال زیادہ ہوگا انہوں نے کہا کہ عید پر شہری سڑکوں اور پارکوں میں گروپ میں بیٹھے نشئی افراد کے قریب نہ جائیں نشئی انکو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شراب کے ساتھ چرس کی فروخت میں اضافہ اور پارٹیوں میں نئے دوست جلد بازی اور شوق میں منشیات کا استعمال شروع کرنے سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

عید کی خفیہ پارٹیوں میں نشہ کی زیادہ مقدار لینے یا اورڈوز سے موت واقع ہو سکتی ہیں۔ سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ مختلف فارمز ہاوسزز ڈیفنس بحریہ ٹاؤن برکی روڈ رائے ونڈ اور بیدیاں روڈ کے علاوہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں عید ملن کے نام پر پارٹیاں ہوں گی۔

لاہور مری اسلام آباد راولپنڈی کراچی پشاور مردان حیدرآباد کویٹہ سکھر ملتان بہاولپور سرگودھا فیصل آباد گوجرانولہ سیالکوٹ جہلم گجرات ڈیرہ غازی خان اور دوسرے شہروں میں عید ملن پارٹیاں عروج پر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ایسی پارٹیوں میں روکنے کے لیئے مثبت کونسلینگ کریں۔ پاکستان کے چھوٹے شہروں میں بھی عید ملن پارٹیوں کا اہتمام خفیہ مقامات پر کیا گیا ہے۔ پارٹیوں میں نشہ کی زیادہ مقدار لینے اور مدہوشی کی حالت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔