متروکہ وقف املاک بورڈ نے افسران و ملازمین کے تقرر و تبادلے کر دیئے

منگل 9 اپریل 2024 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) متروکہ وقف املاک بورڈ نے 11 افسران اور 2 ملازمین کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن لاہور عظمی شہزادی کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا،محمد جاوید ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے انچارج بورڈ میٹنگ سیل تعینات کیاگیا،نور اسلم ایڈمنسٹریٹر کراچی سائوتھ زون کو تبدیل کر کے ایڈمن رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے،محمد مظہر بخاری ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر(او پی ایس ملتان) ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کو لاہور تعینات جبکہ منیر احمد اے ڈی سی او/ڈپٹی سیکرٹری ویجیلنس سیل لاہور زونل ایڈمنسٹریٹر کو ملتان تعینات کر دیا گیا،تسکین اللہ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر پشاور کو ایڈمن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، آصف خان اے پی ایس / او پی ایس اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو6 ماہ کے لیے زونل ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا،شاہد علی اے پی ایس /ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرکے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی ایڈمن تعینات کردیا گیا،محمد لطف اللہ خان اسسٹنٹ / انسپکٹر کراچی کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد لگادیا گیا ،یاسر اصغر مونگا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر حسن ابدال کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پشاور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا،محمد ابراہیم چنگیزی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد کو ایڈمن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی،محمد عابد یو ڈی سی پشاور کو ایڈمن میں رپورٹ کا حکم مل گیا،شبیر احمد ایل ڈی سی پشاور کو ایڈمن رپورٹ کرنے کا حکم مل گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔