بانڈی پورہ ،آتشزدگی کے باعث دو خاندان بے گھر

بدھ 10 اپریل 2024 11:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج آتشزدگی کے سبب دو رہائشی مکانات اور ایک دکان مکمل طور پر خاکستر ہو گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے اشٹنگو میں آج(بدھ) کی درمیانی سب آگ ایک مکان میں لگی اور تیزی سے پھیل گئی ۔ اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے باعث دو گھر اور ایک بیکری کی دکان خاکستر ہو گئے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے شدید کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔