چھتیس گڑھ،دھماکے میں ایس ٹی ایف کے دو اہلکار زخمی

بدھ 10 اپریل 2024 13:10

بیجاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک دھماکے میں سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس ٹی ایف اہلکار شیو لال مانڈاوی اور متھلیش مارکم یاست کے ضلع بیجا پور میں اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب نکسل علیحدگی پسندوں کی طرف سے نصب کردہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم تلاشی کی کارروائی میں مصروف تھی۔انہوں نے کہا کہ جنگل کے علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔