حمزہ شہباز شریف کاعید الفطر کے موقع پر پیغام

بدھ 10 اپریل 2024 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) نائب صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید کے مبارک اور پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ہر پاکستانی سے درخواست ہے کہ وہ عید کے موقع پر اپنے مظلوم فلسطینی اور کشمیری بھائی بہنوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

اپنے نادار اور معاشرے کے محروم طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کیجئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عید کے دن بھی سیکورٹی فورسز و پولیس کو اپنے فرائض کی ادائیگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ قوم کی رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔دعاگو ہوں کہ آئندہ آنے والی ہر عید ملک و قوم کے لئے خوشحالی و ترقی کا پیغام لے کر آئے۔