قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد

جمعرات 11 اپریل 2024 15:00

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2024ء) قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد، تفصیلات کے مطابق خورشید احمد بھٹی فاضل ایڈیشنل سیشن جج کہوٹہ نے تھانہ کہوٹہ کے مشہور سفیل قتل کیس میں ملوث ملزم محمود عرف بابو کی بعد از گرفتاری ضمانت مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

ملزم محمود عرف بابو نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مدعی محمد وسیم ولد مہربان خان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا اور مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم مدعی محمد وسیم کے بھائی کے قتل میں ملوث ہے جو بے بنیاد ہے۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مدعی مقدمہ کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔