امریکا: فلیڈیلفیا میں عید الفطر کے اجتماع پرحملے میں تین افراد زخمی‘پانچ مسلح افراد گرفتار

حملہ آوروں اور گرفتارافراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی‘فائرنگ کے وقت ایک ہزار لوگ جمع تھے‘تنازعے کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا.پولیس کمشنر فلیڈیلفیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 اپریل 2024 00:49

امریکا: فلیڈیلفیا میں عید الفطر کے اجتماع پرحملے میں تین افراد زخمی‘پانچ ..
فلیڈیلفیا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل۔2024 ) امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلیڈیلفیا میں عید الفطر کے اجتماع پرحملے میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقامی پولیس نے پانچ مسلح افراد کو گرفتار کیا ہے فلیڈیلفیا کے پولیس کمشنر کیون بیتھل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ گرفتار کیے گئے چار افراد کے پاس اسلحہ تھا اور ایک کو پولیس نے کندھے اور ٹانگ میں گولیاں ماریں.

(جاری ہے)

پولیس کمشنر نے کہا کہ تحقیقات میں عید الفطر کے اجتماع کے دوران ہونے والے تنازعے کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے اس بات کا کوئی حوالہ نہیں دیا تقریب کو کسی وجہ سے نشانہ بنایا گیا نہ ہی حملہ آوروں اور گرفتارافراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے. بیتھل نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم آج بہت بہت خوش قسمت ہیں کہ زیادہ لوگ زخمی نہیں ہوئے ا اور نہ کوئی موت واقعہ ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ تقریب میں دوپہر کے قریب ایک ہزار افراد پارک میں موجود تھے جب 30 گولیوں کی آواز گونجی ہمیں پتہ چلا کہ پارک میں دو” دھڑے “موجود ہیں جوفائرنگ کا تبادلہ کر رہے ہیں تین افراد زخمیوں میں ایک 15 سالہ مسلح لڑکا بھی ہے جس کو بازو اور ٹانگ پر گولیاں لگیں.

ریاست پینسلوینیا کے گورنر جوش شپیرو نے ”ایکس “پر لکھا کہ عید ہمارے مسلمان پڑوسیوں کے لیے ہمیشہ خوشی کا وقت ہونا چاہیے اور میں فلیڈیلفیا کی مسلم کمیونٹی کے ہر اس فرد کے لیے غم زدہ ہوں جس کی خوشیاں بندوق کے تشدد سے خراب ہوئیں. مقامی امام قیصر عبداللہ نے کہا کہ میئر چیریل پارکر نے اس واقعے پر بات کرنے کے لیے دوسرے اماموں سے رابطہ کیا تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ اس واقعے پر مسلم کمیونٹی کس طرح آگے بڑھے گی.