بانڈی پورہ ،آتشزدگی کے باعث دو خاندان بے گھر

جمعہ 12 اپریل 2024 08:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آتشزدگی کے سبب دو رہائشی مکانات اور ایک دکان مکمل طور پر خاکستر ہو گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے اشٹنگو میں گزشتہ (بدھ) کی درمیانی سب آگ ایک مکان میں لگی اور تیزی سے پھیل گئی ۔ اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے باعث دو گھر اور ایک بیکری کی دکان خاکستر ہو گئے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے شدید کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔