ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں عیدالفطر بڑے جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی

جمعہ 12 اپریل 2024 08:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی عیدالفطر بڑے جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے شہر میں درجنوں مقامات پر نماز عیدکے اجتماعات منعقد کئے گئے،تاہم مرکزی اجتماع طوغی روڈ پر واقع عیدگاہ میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

گورنربلوچستان عبدالولی خان کاکڑ گورنر ہائوس کوئٹہ، پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی میر علی مدد جتک ، پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت علی لہڑی ، پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی عبید گورگیج ، اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ درانی ، مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر زرک مندوخیل نے نماز عید کوئٹہ میں اداکی۔