مقبوضہ جموںوکشمیر: مودی حکومت نے کشمیر یوں کو عیدپرچھٹی نہیں دی، ملازمین کودفاترجاناپڑا

جمعہ 12 اپریل 2024 09:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں مسلمانوں نے پاکسان کےساتھ عید الفطر منائی جس پر مودی کی زیر قیادت فرقہ پرست بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی اور عیدپرسرکاری تعطیل کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایساپہلی ہواکہ کشمیری سرکاری ملازمین کو عید کے روز بھی اپنے دفاترجاناپڑا۔یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام سمیت علمائے کرام نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی طرف سے منگل کی رات شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے فوراً بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میںبھی آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔