اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 12 اپریل 2024 10:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، العربیہ نیوز کے مطابق دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں ایک ہفتے میں مختلف قیراط کے گولڈ نرخوں میں 9 سے 11 درہم کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سونے کی فی گرام قیمت 16.75 درہم تک پہنچ گئی،24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 11.5 درہم اضافے سے 282 درہم تک پہنچ گئی، 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 10.75 درہم اضافے سے 261.25 درہم ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 10.25 درہم کے اضافے سے 252.75 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 9 درہم اضافے سے 216.75 درہم تک پہنچ گئے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :