بلاول بھٹو زرداری کا درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس

جمعہ 12 اپریل 2024 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اور سندھ کے متعلقہ حکام زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا ء کی ۔