خدا کرے کہ یہ عید امن، بھائی چارہ اور ترقی کی ضامن ہو،کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا اردو میں عید کا پیغام

جرمنی کے قونصل جنرل نے پاکستان کا قومی لباس زیب تن کرکے عید منائی اور عید کی خوشیوں میں مستحقین کو نہ بھولنے کا پیغام دیا

جمعہ 12 اپریل 2024 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کو اردو میں عید کا پیغام دیا گیا ہے جس میں امریکی قونصل جنرل نے کہا، خدا کرے کہ یہ عید امن، بھائی چارہ اور ترقی کی ضامن ہو۔

(جاری ہے)

جرمنی کے قونصل جنرل نے پاکستان کا قومی لباس زیب تن کرکے عید منائی اور عید کی خوشیوں میں مستحقین کو نہ بھولنے کا پیغام دیا۔جاپان کے سفیر اور سفارت خانے کے حکام نے بھی اردو میں محبت، امن اور سلامتی کے پیغامات دیے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل جامع کلاتھ مارکیٹ سے عید کی خریداری کی۔امریکی قونصل جنرل نے اپنے اور فیملی کے لیے جوتے، کپڑے، جیولری اور اہلیہ کے لیے کنگن بھی خریدے۔