محکمہ صحت بلو چستا ن نے گوادر، تربت اور لسبیلہ میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

جمعہ 12 اپریل 2024 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) محکمہ صحت بلو چستا ن نے گوادر، تربت اور لسبیلہ میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ،گوادر، تربت اور لسبیلہ ملیریا اور ڈینگی کے مرض کی زد میں ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے عالمی ادارہ صحت اور دیگر شراکت داروں کی مدد سے ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایک رسپانس پلان تیار کیا ہے روک تھام کے لئے رہنما خطوط جاری کر دئیے گئے ہیں ،تربت میں چند اموات سمیت کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ماحول میں مچھر انڈوں اور لاروا کے ساتھ پائے گئے ہیں۔

ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے عوامی آگاہی کے لئے اضلاع میں مہم چلائی جا رہی ہے جس میں علما کرام ، سول سوسائٹی اور کمیونٹیز شامل ہیں، تربت میں بھی چند ہلاکتیں ہوئی ہیں ضلع میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں کمیونٹیز کو چاہیے کہ وہ ملیریا اور ڈینگی سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ طرز زندگی میں تبدیلی کے ساتھ اور ضروری اقدامات کو اپنانے سے زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔