Live Updates

میئو ہسپتال لاہور میں سات نئے اور جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح

خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے بچہ وارڈ کا دورہ کر کے بچوں کی عیادت کی

جمعہ 12 اپریل 2024 18:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے عیدالفطر کے موقع پر میئو ہسپتال لاہور میں سات نئے اور جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کر دیا۔ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے میئو ہسپتال کے بچہ وارڈ کا بھی دورہ کیا اور بچوں کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔

کہ عیدالفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبہ بھر میں عید کے اجتماعات کے پرامن انعقاد پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ان کی ٹیم کو آج شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

میئو ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹرز کا کریڈٹ محسن نقوی اور اب مریم نواز شریف کو دینا ہوگا۔

سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی نمائندے عیدالفطر کے موقع پر بھی ملازمین کے ہمراہ شانہ بشانہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ کہ لگ رہا ہے کہ میئو ہسپتال یورپ کے ہسپتال کا منظر پیش کر رہا ہے۔ آج پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

میئو ہسپتال کی استدکار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ کہ حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ ایشیاء کی سب سے بڑی ایمرجنسی ہے۔ آپریشن تھیٹرز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے۔ جدید آپریشن تھیٹرز کو جلد مکمل کرنے پر تمام ملحقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات