عید کے دنوں میں امن قائم رکھنے کے لیئے رینجرز و سندھ پولیس نے شاندار اقدامات کیے ،جمیل ضیاء

جمعہ 12 اپریل 2024 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا نے عید الفطر کے دنوں میں امن وامان قائم رکھنے پر رینجرز اور سندھ پولیس کے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے ہر مشکل وقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخرہے ، رمضان المبارک کے رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے پولیس اور رینجرز نے فل پروف سیکورٹی انتظامات کیے، ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ عید الفطر اسلام کی اعلیٰ اقدار اور عظیم روایات کی علامت ہے، خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے ایمان و احتساب کے ساتھ ماہ صیام میں عبادتیں کیں اور اپنے رب کو راضی کرنے اور گناہوں کی توبہ کے لیئے رب کریم سے معافیاں مانگیں،رمضان المبار ک کے بعد عیدالفطر کا دن اس عہد کے تجدید کا بھی ہوتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاریں گے اور اپنے دین کی تبلیغ کریں گے، ہمارا دین ہمیں خدمت خلق کی تلقین کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عید الفطر سے پہلے ہی پورے اورنگی ٹاون میں صفائی و ستھرائی کا کام کروادیا تھا ، عید گاہوں اور مساجد کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی تھی ، پوری کوشش ہے کہ اورنگی ٹاون کے لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کر سکوں، میری سیاست کی بنیاد ہی خدمت خلق ہے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل کرنے کے لیئے جدوجہد کرتا رہوںگا پیپلز پارٹی ہر دکھ سکھ میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی ترقی او ر خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیگی پیپلز پارٹی قیادت اور کارکنان کی ساری جدوجہد عوام کی زندگیوں میں خوشیاں بھرنے کے لیے ہے ، سندھ میں عوام کا معیارزندگی بہتر کرنے کے لیئے اقدامات کررہے ہیں ، کراچی کی تعمیرو ترقی کے لیئے پیپلز پارٹی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔