لاڑکانہ،فریال تالپور کی ایم پی اے عابد خان سندرانی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

جمعہ 12 اپریل 2024 19:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے گاوَں دڑی سندرانی میں پارٹی ایم پی اے عابد خان سندرانی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔اس موقع پر سہیل انور سیال، سردار خان چانڈیو، اعجاز حسین جکھرانی، گل محمد جکھرانی، محبوب بجارانی، الطاف کھوسو، رمیش لال اور آپا نصیباں چنا بھی موجود تھے۔