مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشتگردی، کشمیریوں کو نماز ادا کرنے سے روک دیا

جمعہ 12 اپریل 2024 20:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سری نگر اور مرکزی عید گاہ میں نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ وادی جموں و کشمیر قابض بھارتی حکومت کی جانب سے عید کے روز بھی محاصرے، گھر گھر تلاشی اور پٴْرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔کٴْل جماعتی حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھی گھر میں نظر بند کر رکھا گیا ہے۔