المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے، بلاول بھٹو

جمعہ 12 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالی انہیں صبر دے۔ بلوچستان اور سندھ کے متعلقہ حکام زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔