وزیراعلی سندھ سے مختلف مسلم و غیر مسلم سفارتکاروں کی عید مبارکباد

جمعہ 12 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ زیر اہتمام عید کے تیسرے روز عید ملن پارٹی کا اہتمام وزیراعلی ہاس کیا گیا جس میں مختلف قونصل جنرلز نے شرکت کی جس میں سری لنکا، قطر، دبئی، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ایران ، فرانس، جرمنی، جاپان، ملائیشیا، روس، امریکہ، چائنہ ، کویت، بحرین، اومان اور افغانستان شامل تھے ۔

وزیراعلی سندھ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے عیدالفطر کے موقع آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے وزیراعلی سے عید الفطر کی مبارکباد پر تبادلہ خیال کیا۔ عید ملن پارٹی میں قونصل جنرلز میں عید کے تہوار پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں عید کے تہوار کو بہترین انداز میں منانے کو سراہا۔

(جاری ہے)

غیر مسلم سفارتکاروں نے کہا کہ یہاں ہر طرف عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹتے دیکھ کر عید کو محبتیں بانٹنے کا تہوار قرار دیا۔

اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ عید ملن خوشی اور محبت کے جذبوں کے فروغ کی عکاسی ہے جس پر ہمیں دوست مسلم سفارتکاروں نے کھانے اور مٹھایاں بھیج کر خوشیوں میں شامل کیا۔غیر مسلم سفارتکاروں نے وزیراعلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے روزے خود پر ضبط، اللہ پاک کی خوشنودی اور غربا کا احساس دلاتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے مہمانوں کا تواضع میٹھی سویاں، شیرخورمہ، مٹھائیاں اور چائے سے کیا۔