حیدرآباد میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبہ سے منائی گئی

جامع مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات میںنماز عیدالفطر کے 800 سے زائد چھوٹے بڑے اجتماعات

جمعہ 12 اپریل 2024 22:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبہ سے منائی گئی، جامع مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات میںنماز عیدالفطر کے 800 سے زائد چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ملک کی خوشحالی،استحکام،بھائی چارے اور امن و امان سمیت شام، فلسطین،کشمیراور دیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوںکیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، علماء کرام اور آئمہ مساجد نے ملک و قوم کی خوشحالی،ترقی، امن و مان سمیت فلسطین، شام اور کشمیر میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں کرائیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور رینجرز و پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔