سعودی بلدیہ کی کارروائیاں، 9 ٹن سے زائد غیر معیاری مچھلی اور فروٹ ضبط

ہفتہ 13 اپریل 2024 08:50

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) سعودی بلدیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ٹن سے زائد غیر معیاری مچھلی اور فروٹ ضبط کر لیا ، سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی بلدیہ نےگزشتہ ماہ مکہ ریجن میں مچھلی اور سبزی منڈی کے دو سو سے زائد دورے کیے جن میں 9 ٹن سے زائد غیرمعیاری فروٹ اور دیگر اشیا ضبط کر لی ہیں بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر انجینئرماجد الخلیف نے کہا کہ تفتیشی ٹیموں نے سبزی منڈی ، مچھلی مارکیٹ اور مذبح خانوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 264 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جن میں سے 173 کو انتباہی نوٹسز جبکہ 73 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار جمعان الزھرانی نے بتایا کہ فش مارکیٹ میں 2500 کلوگرام غیرمعیار مچھلیاں ضبط کی گئی جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں۔فروٹ مارکیٹ میں تفتیشی ٹیم نے 6500 کلو گرام سے زائد غیرمعیاری سبزیاں اورپھل ضبط کرکے انہیں تلف کیا گیا۔ ضبط کی جانے والی سبزیاں اورپھل خراب ہو چکے تھے جس کی وجہ سے انہیں تلف کیا گیا۔