مسلح اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر دھاوا

اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 11:00

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سیکڑوں مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں پر دھاوا بول دیا۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے کئی گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگادی، حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔اس سال یہ اسرائیلی آبادکاروں کے سب سے بڑے حملے میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 33 ہزار 634 افراد شہید اور 76 ہزار 214 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ غذائی قلت سے بچوں سمیت 28 افراد شہید ہو چکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اب تک 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 126 ایمبولینسیں تباہ ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :