سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 12:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سیحلف لیا۔ تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلا شریک ہوئے۔تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

ان تمام 6 ججز کو 2023 میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ ابھی بھی 8 ججزکی اسامیاں خالی ہیں۔مستقل ججز کا حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمن اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔گزشتہ روز وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔