امن وامان کا قیام ،سڑکوں کی تعمیر ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، حاجی نورمحمد خان دمڑ
ہفتہ 13 اپریل 2024 18:00
(جاری ہے)
تقریب میں قبائلی عمائدین ،کاروان کے کارکنوں ،سینئر اراکین ،انتخابات میں حمایت کرنے والے جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے بی اے پی کے رہنماء ملک مہراللہ خان ترین ، مسلم لیگ (ن )کے رہنماء ملک اسرار الحق عبدلانی ترین ،حاجی ملک محمد رضا ترین ،ملک ناظر شاہ ،میر مراد بلوچ ،عبدالناصر ترین ایڈووکیٹ ، اکبر خان ترین، ہرنائی بچاؤ تحریک کے چیئرمین سید نور محمد شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی معتبرین نے ضلع ہرنائی میں امن وامان کے قیام ،ضلع ہرنائی کی قومی شاہراہوں کی تعمیر ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ،تحصیل شاہرگ کی فعالی ،سابق وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے اسپین تنگی کوسب تحصیل کا درجہ دینے پر عمل درآمد اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد ہرنائی کے تمام پولنگ سٹیشن وائز دورہ کر کے عوام کے مسائل سننے کیلئے دوبارہ جلد تفصیلی دورہ کرونگا ،پارٹی کارکنوں اور حمایتیوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو عوام کے روزمرہ مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تمام بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،حلقہ کے عوام نے دوسری بار مجھ پر اعتماد کرکے بھاری مینڈیٹ دے کرکامیاب کرایا ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کے بعد حلقے کے زیرالتواء ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کرنے کے علاوہ گزشتہ حکومت میں منظور شدہ نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی جلد کام شروع ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوام کو ذرائع آمدورفت کے بہترین مواقع فراہم کریں گے ،حلقہ انتخاب میں امن وامان کے قیام ،تعلیم ،صحت ،بجلی ،روزگار سمیت عوام کے اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا ۔ دریں اثناء حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی کے علاوہ ناکس شاہرگ اور خوست میں بھی عوام کاشکریہ ادا کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کیا اور عوام کاشکریہ ادا کیا ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.