ش*جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس رینجرز کیساتھ مل کرکام کر رہی ہے، آئی جی سندھ

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

Yکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے اعداد شمار میں مختلف وارداتوں کوشامل کیا جا رہا ہے، پولیس رینجرز کیساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ خصوصی بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں اگر کوئی کرائم ہوتا ہے تو مکمل انویسٹی گیشن ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس میں بہت سی خا میاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنیکی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سارا قصور پولیس کا نہیں ہوتا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے میں 15ماہ کے دوران 529 افراد کو ٹریپ ہونے سے بچایا، ڈاکو پہلے اس علاقے میں تھے جہاں پولیس نہیں جاسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز کیساتھ مل کرکام کررہی ہے، کشمور شکارپور میں بھی علاقوں کوبھی کلیئر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں نوگو ایریاز ختم ہوں۔#

متعلقہ عنوان :