پشین جلسے سے ثابت ہو گیا کہ ان کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہو گئی،طلال چوہدری

۔انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ،کیا پشین جلسے میں نوشکی میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت کی گئی ،کیا کسی نے جلسہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا کیا کسی نے فلسطین مسئلے پر کوئی بات کی رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

O اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پشین جلسے سے ثابت ہو گیا کہ ان کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہو گئی،انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ،کیا پشین جلسے میں نوشکی میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت کی گئی ۔ اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ پشین کے ناکام جلسے نے ثابت کردیا ہ ہے کہ تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوچکی ہے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں نہ ان کے مسائل سے کوئی سروکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کیا پشین جلسے میں نوشکی میں دہشت گردی کی کسی نے مذمت کی کیا کسی نے جلسہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا کیا کسی نے فلسطین مسئلے پر کوئی بات کی کیا کسی نے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی یا عوام کے مسائل پر کوئی بات کی ۔

(جاری ہے)

طلال چوہدچوہدری نے کہا کہ یہ سب کرسی کا چکر ہے، یہ جلسوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں پی ٹی آئی نے اپنے دور میں عوام کے ساتھ جو کچھ کیا، عوام اس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کرسی کی سیاست عوام جان چکے ہیں عوام ان کے دھوکے میں اب نہیں آئیں گے عوام گالم گلوچ کی سیاست نہیں، اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتوں کے ناکام جلسے میں ایک سیاسی رہنما کے خلاف کی گئی نعرے بازی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔