وفاقی دارالحکومت میں26 نمبر چونگی کے مقام پر واقع سی این جی اسٹیشن پر کھڑی کار میں سلنڈر دھماکہ

دھماکہ کی وجہ سے کار میں بیٹھی بچی شدید زخمی ہوگئی ، مجموعی طور پر 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل کردیاگیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

:اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت میں26 نمبر چونگی کے مقام پر واقع سی این جی اسٹیشن پر کھڑی کار میں سلنڈر دھماکہ،دھماکہ کی وجہ سے کار میں بیٹھی بچی شدید زخمی ہوگئی ، مجموعی طور پر 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کریم گاڑی اسلام آباد سے پشاور جا رہی تھی دھماکے کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ، قریب کھڑی گاڑی اور پمپ کو بھی جزوی نقصان پہنچا ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔