ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھنی کی مسلم لیگ ن کے سینیٹر خلیل طاہر سندھو سے ملاقات

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھنی نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر خلیل طاہر سندھو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے نوید انتھنی کا استقبال کیا،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم اگسٹین،ایم پی اے طارق مسیح گل اور سونیا عاشر سمیت دیگر اقلیتی ممبران پنجاب اسمبلی بھی موجود تھے،خلیل طاہرسندھو نے نوید انتھنی کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دی جبکہ نوید انتھنی نے بھی خلیل طاہر سندھو کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی،اس موقع پرسینیٹر خلیل طاہر سندھو کی جانب سے مسیحی ممبر سندھ اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر بنانے پر پیپلزپارٹی قیادت کے فیصلے کو سراہا،ملاقات میںمسیحی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ملکی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔