سندھی ادبی سنگت جیکب آباد کے زیر اہتمام مہران ہال میں سندھ کے نامور ادیب صحافی سکندر بختیار کھوسو کی چوتھی برسی منائی گئی

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سندھی ادبی سنگت جیکب آباد کے زیر اہتمام مہران ہال میں سندھ کے نامور ادیب صحافی سکندر بختیار کھوسو کی چوتھی برسی منائی گئی تقریب کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے مرکزی سیکریٹری کامریڈامداد قاضی نے کی مہمان خاص رحیم بخش جعفری تھے جبکہ اعزازی مہمانوں نے انتظار چھلگری اور مرحوم کی زوجہ میڈم ذہرہ کھوسو تھی نظامت کے فرائض سیکریٹری گل مستوئی نے کی الطاف گوہر نے شاہ لطیف کی شاعری پڑھی ،کمونسٹ رہنما امداد قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو اس وقت ریاستی بحران کا سامنا ہے جس کا بنیادی سبب کوئی بھی سیاسی پارٹی موجودہ بحران میں قیادت کرنے کے لئے تیار نہیں جان بوجھ کر سیاسی پارٹیو ں نے نظرئے کو پسے پشت ڈال دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کررہی ہے اور انسانی شعور نے جو مرحلے طے کئے اس سے عام آدمی کے لئے آسانی پیدا ہوتی لیکن ایسا نہیں ہوا اسکا جواب سکندر بختیار کھوسو کے فکر سے ملتا ہے مہنگائی بے روزگاری بڑھ گئی ہے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیںاور حکمران طبقے کی آسائش پر پیسے لٹائے جا رہے ہیں،تقریب سے اختر زمان شاہ ،نیشنل پارٹی کے محمد رفیق کھوسو،محمد عالم کھوسو،فیض سومرو مالک کھوسو،عاجز شہزاد ،محمد علی بیوس،محمد ہاشم ساغر ،عبدالحق آزاد مہر ،ندیم بہرانی نے خطاب کیا اس موقع پر قرارداد کے ذریعے گدائی لائبریر ی کی بحالی اور سرکاری ادارہ سکندر بختیار کھوسو کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔